مانچسٹر: برطانیہ میں آج بروز جمعہ عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے، شمالی برطانیہ میں اس موقع پر جزوی لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر شمالی برطانیہ میں جزوی لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے، دوسری طرف آج برطانیہ بھر میں بقر عید منائی جا رہی ہے۔
بریڈ فورڈ، مانچسٹر، ہالیفیکس، لنکا شائر، بلیک برن اور گرد و نواح میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے، آج رات بارہ بجے کے بعد سے گھروں میں ایک دوسرے سے ملنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
جزوی لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ایشیائی کمیونٹی کی بڑی تعداد مقیم ہے، سیکریٹری ہیلتھ میٹ ہنکاک کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کیسز میں اضافے کے باعث لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا، شہریوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے، وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے یہ اقدام کیا گیا۔
جزوی لاک ڈاؤن کے باعث ان علاقوں میں رہنے والے افراد دوسروں گھروں میں رہنے والے افراد سے نہیں مل سکیں گے، مقامی کونسلوں کو لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے لیے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ جزوی لاک ڈاؤن کی وجہ سے عید پر برطانیہ کے مسلمان شہری عزیز و اقارب سے نہیں مل سکیں گے۔
The post شمالی برطانیہ میں مسلم شہری آج عید پر ایک دوسرے سے نہیں مل سکیں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3fj9GQK
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box