تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 27 July 2020

شہری مسائل حل کرنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  نے متعلقہ انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ شہری مسائل کے حل کے لیے مستقل بنیادوں پر اچانک مختلف علاقوں کا دورہ کرتا رہوں گا اور ناقص انتظامات پر کارروائی بھی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے رات گئے بغیرپروٹوکول مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے عیدالاضحی کے پیش نظراسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے تھانہ باغبانپورہ اور تھانہ شادمان پر چھاپہ مارا، اس دوران تھانوں کا ریکارڈ چیک کیا اور حوالات میں بند ملزمان سے گفتگو بھی کی۔

تھانوں میں ناقص صفائی پر وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے عملے کی سرزنش کی گئی، عثمان بزدار نے تھانوں میں موجود لوگوں سے مسائل پوچھے، انہوں نے لبرٹی پارک میں سونے والے افراد کو پناہ گاہ منتقل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا، بعض مقامات پر کوڑا کرکٹ دیکھ کروزیراعلیٰ نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ریلوے اسٹیشن کے قریب پناہ گاہ کا بھی دورہ کیا، اور وہاں میں مقیم لوگوں کے لیے سہولتوں کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو مسافروں کے مسائل اور پناہ گاہ میں سہولتوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

The post شہری مسائل حل کرنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2PeGa4l
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو