ریاض : سعودی عرب میں سینکڑوں مریضوں کا علاج کرنے والے سعودی کنسلٹنٹ ڈاکٹر نزار باھبری خود بھی کوویڈ19 میں مبتلا ہوگئے۔ وہ گزشتہ کئی ماہ سے کورونا کے مریضوں کا علاج کر رہے تھے اب خود اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی ڈاکٹر نے مریضوں کی خدمت کرنے ہوئے اپنی زندگی کو بھی داؤ پر لگا دیا، ڈاکٹر باھبری سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کے علاج کے سلسلے میں فرنٹ لائن پر کام کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ وہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور لوگوں کو اس سے بچانے کے لیے ذرائع ابلاغ میں بھر پور آگہی مہم بھی چلا رہے تھے۔
ڈاکٹر باھبری نے اپنے ایک حالیہ بیان میں لوگوں کو اطمینان دلایا ہے کہ وہ ٹھیک ہیں، صحت مستحکم ہے البتہ پانچ دن سے بخار کم نہیں ہو رہا، ضروری سمجھا کہ اسپتال میں باقاعدہ علاج کرایا جائے اس مقصد کے تحت یہاں داخل ہوگیا۔
ڈاکٹر نزار باھبری اب تک کورونا کے 513 سے زیادہ مریضوں کا علاج کرچکے ہیں مگر آخر میں کورونا وائرس نے انہیں اپنی گرفت میں لے لیا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں پیر کو کورونا کے نئے مصدقہ کیسز 1993 ریکارڈ پر آئے ہیں جس سے متاثرین کی کل تعداد دو لاکھ68 ہزار 934 ہوگئی ہے۔
The post سعودی عرب : ڈاکٹر نے خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کردی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3367BoW
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box