نیویارک (اردونیوز ) پاکستان امریکن کمیونٹی نیویارک کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ، ڈیموکریٹ پارٹی کے متحرک رکن اور پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سینئر رہنما سرور چوہدری نے امریکہ کی سول رائٹس موومنٹ کے لیڈر کانگریس مین جان لوئیس کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ میں شہری آزادیوں اور حقوق کے لئے ڈاکٹرمارٹن لوتھر کنگ کے جن ساتھیوں کی گرانقدر خدمات ہیں ، ان میں جان لوئیس شامل ہیں ۔ ان کی موت سے ایک ایسا خلاءپیدا ہوا ہے کہ جو مدتوں پورا نہیں ہوگا ۔
سرور چوہدری نے کہا کہ امریکہ کو جان لوئیس کی شاندار روایات اور ”legacy“ کو آگے بڑھانا ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی امیگرنٹ کمیوٹیز بھی جان لوئیس کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرے گی ۔ سرورچوہدری نے کہا کہ مجھے اعزاز حاصل ہے کہ ڈیموکریٹک کنونشن میں کانگریس مین جان لوئیس سے ملاقات کی جو کہ میری سیاسی زندگی میں ہونیوالی ملاقاتوں میں ایک یاد گار ملاقات تھی ۔ہم سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
Sarwar Chaudhry paid rich tribute to civil rights leader John Lewis
from اُردو نیوز https://ift.tt/2Diy4VA
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box