لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عمران خان کا کوئی ذاتی ایجنڈہ نہیں، ملک کی ترقی ان کا مشن ہے، انشااللہ سی پیک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ثابت ہوگا۔
یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کوئی حکومت بڑے مافیاز کیخلاف ایکشن لے رہی ہے، ہم اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک اور مضبوط بنارہے ہیں.
چوہدری سرور نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں ریاستی اداروں کا ساتھ دینا چاہیے، وزیر اعظم عمران خان کا کوئی ذاتی ایجنڈہ نہیں ملک کی تعمیر و ترقی ان کا مشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام کے دوران احتیاطی تدابیر میں لاپرواہی سے کورونا دوبارہ بےقابو ہوسکتا ہے، کورونا سے بچاؤ کیلئے عید سادگی سے منانے کےسوا کوئی آپشن نہیں، کورونا وبا جتنی جلدی ختم ہوگی ملک معاشی طور پر اتنا ہی بہتر اور مظبوط ہوگا۔
گورنر پنجاب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مویشی منڈیوں میں ایس اوپیز پر سختی سے عمل وقت کی ضرورت ہے، کورونا کیخلاف این ڈی ایم اے کا کردار بھی تاریخ کاحصہ رہے گا، انشااللہ سی پیک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ثابت ہوگا۔
The post عمران خان کا ذاتی ایجنڈہ نہیں، ملک کی ترقی ان کا مشن ہے، چوہدری سرور appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3hHoOsL
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box