
اسلام آباد : پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے والے کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اموات میں کمی کا رجحان ہے ایک دن میں 8ہلاکتیں اور330افراد میں کرونا مثبت پایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں یومیہ رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز اوراموات میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے، اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ24گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا وائرس سے 8افراد جاں بحق ہوئےاور 330 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 25172 ہے، اب تک2لاکھ 48 ہزار 873 افرادکوروناسے صحتیاب ہو چکے ہیں، کورونا وائرس سے تاحال 5984افرادجاں بحق ہو چکے ہیں،24گھنٹے میں ملک بھر میں 11026 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا کے 1595مریض زیرعلاج ہیں جبکہ کورونا مریضوں کیلئے 1859 وینٹی لیٹرز مختص ہیں۔
اس کے علاوہ ملک بھر میں کورونا کے 213 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج اور اب تک 20 لاکھ 21 ہزار 196 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
The post کورونا کیسز اور اموات میں کمی کا رجحان، 24 گھنٹے میں 8 ہلاکتیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2EAGtEf
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box