کویت میں کلینک کے اندر خاتون ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنانے والی ڈاکٹر مشکل میں پھنس گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست کویت کے جہرہ علاقے میں واقع کلینک میں خاتون ٹیچر پر تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں خاتون ڈینٹسٹ ملوث پائی گئی ہے۔
خاتون دندان ساز کے کلینک پر متاثرہ ٹیچر علاج کی غرض سے گئی لیکن معمولی اختلاف کی بنیاد پر کویتی ڈاکٹر نے مجھے مار پیٹ کا نشانہ بنایا، جس کے باعث اس کے ہونٹوں پر چوٹ اور چہرے پر الگ الگ خراشیں آئیں۔
متاثرہ خاتون نے دندان ساز کی جانب سے مار پیٹ کا نشانہ بنانے پر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی اور مطالبہ کیا کہ جنرل ڈپارٹمنٹ آف کرمنل انویسٹی گیشن کو ڈسپنسری کے اندر نصب نگرانی کے کیمروں کا جائزہ لیا جائے تاکہ بیان کی حقیقت ثابت ہوجائے۔
خاتون ٹیچر کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، جس کے بعد پبلک پراسیکیوشن نے دندان ساز خاتون کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
The post کلینک میں مریضہ پر تشدد، خاتون ڈاکٹر کو مہنگا پڑگیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3bZLCU1
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box