تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 31 August 2020

خیبرٹیچنگ اسپتال پشاورکی اوپی ڈی 5 ماہ بعد کھول دی گئی

 پشاور: خیبرٹیچنگ اسپتال انتظامیہ نے پانچ ماہ بعد اوپی ڈی سروسزکومریضوں کے لئے باضابطہ دوبارہ کھول دیا ہے۔

خیبرٹیچنگ اسپتال کی اوپی ڈی سروسزکو کورونا کی ایمرجنسی کے باعث 24 مارچ 2020 کو بند کیا گیا تھا، جس کے بعد اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کے لئے ٹیلی او پی ڈی کا اہتمام کیا گیا تھا، صوبے میں کورونا کے مریضوں میں کمی آنے کے بعد اسپتالوں کی او پی ڈیز کو ایک بار پھر دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ دنوں اسپتال کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں اوپی ڈی کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، بورڈ آف گورنرز سے منظوری کے بعد یکم ستمبر سے مریضوں کے لئے اوپی ڈیز کی سروسز کو دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔

اسپتال ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کو سختی سے یقینی بنایا جارہا ہے، کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایک مریض کے ساتھ ایک تیماردار کو آنے کی اجازت ہو گی، مریضوں کی آسانی کے لئے 2 اسکریننگ سینٹر، ایک ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اور دوسرا مردانہ او پی ڈی کے اندر بنایا گیا ہے۔ جہاں آنے والے مریضوں کو چیک کیا جارہا ہے، جس کے بعد ان کو مختلف شعبہ جات کی او پی ڈی کی جانب بھیجا جارہا ہے۔

اسپتال ترجمان کے مطابق جو مریض زکام، چیسٹ انفیکشن یا بخار کی علامات کے حامل ہیں ان کو الگ کیا جارہا ہے، اگر کسی بھی مریض میں کورونا کی علامات ہوں گی تو اس کا ٹیسٹ بھی لازمی کیا جائےگا، اسپتال میں کارڈیالوجی ، پلمونالوجی، امراض جلد، ذہنی امراض، امراض چشم، امراض گلہ ناک کان کی او پی ڈی اپنے متعلقہ وارڈز میں ہورہی ہے.، اسی طرح جنرل سرجری، امراض اطفال ، پیڈز سرجری ، نفرالوجی اور پلاسٹک سرجری کی او پی ڈی اپنی پُرانی مخصوص جگہوں پر ہی شروع کی گئی ہے، آرتھوپیڈک، یورالوجی اورنیوروسرجری کی اوپی ڈی میں او پی ڈی بلڈنگ میں کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے. ہسپتال ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امراض نسواں اورالٹراساؤنڈ جنرل او۔ پی۔ ڈی میں اور میڈیکل او۔پی۔ڈی کی سہولیات مردانہ او۔پی۔ڈی میں فراہم کی گئی ہیں.اوپی ڈی کو باضابطہ مریضوں کے لئے بحال کرنے کے بعد ہسپتال میں ٹیلی او۔پی۔ڈی کی سہولیات ختم کردی گئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے ادارہ جاتی پریکٹس کو بھی بہت جلد دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہے کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ نے بھی اوپی ڈیز سروسز کو بحال کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے. دونوں اسپتالوں میں بھی بند اوپی ڈیز کو رواں ہفتے میں کھول دیا جائے گا۔

The post خیبرٹیچنگ اسپتال پشاورکی اوپی ڈی 5 ماہ بعد کھول دی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2075257/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو