اسلام آباد: احتساب عدالت نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف زرداری اورفریال تالپورسمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے 9 ستمبرکی تاریخ مقرر کردی ہے۔
اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس پرسماعت کی۔ سابق صدرآصف زرداری اورفریال تالپورسمیت تمام ملزمان پر9 ستمبرکو تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی جانب سے ایک روز کے لیے حاضری سے استثنی کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
فاضل عدالت نے ریفرنس میں ملزمان پرفرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کردی۔ جس کے تحت سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپورسمیت تمام ملزمان پر 9 ستمبرکوتمام ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
The post میگا منی لانڈرنگ ریفرنس؛ آصف زرداری اورفریال تالپورپرفرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2075254/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box