تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 30 August 2020

کورونا وائرس : سعودی حکومت کا عوام کی سہولت کیلئے ایک اور اہم اعلان

ریاض : سعودی محکمہ ٹریفک نے کورونا وائرس سے بچاؤ اور صحت و سلامتی کے لیے آن لائن اپائنمنٹ کی سہولت کا طریقہ کار جاری کیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ اگر آپ محکمہ ٹریفک کے دفتر سے کوئی کام کرانا چاہتے ہوں تو اس کے لیے پہلے ابشر پر جاکر آن لائن دن اور وقت متعین کرالیں۔

یہ سہولت سعودی عرب کے تمام علاقوں میں موجود سعودیوں اور غیرملکیوں کے لیے ہے، اگر کوئی شخص پہلے سے پیشدگی وقت لے گا تو اس کا کام آسانی سے ہوجائے گا۔

محکمہ ٹریفک نے بتایا ہے کہ آن لائن اپائنمنٹ لینے کے لیے ابشر پر اپنے اکاؤنٹ پر جائیں، پیشگی ٹائم کے آپشن کا انتخاب کرکےمحکمہ ٹریفک کے آپشن کو کلک کریں۔

اس کے بعد نئے وقت کی بکنگ پر جائیں اور مطلوبہ خدمت کے آپشن، وقت اور برانچ کا انتخاب کریں۔وقت کے انتخاب کے بعد اوکے کریں،ایسا کرنے پر اپائمنمٹ کی سلپ سامنے آجائے گی۔

The post کورونا وائرس : سعودی حکومت کا عوام کی سہولت کیلئے ایک اور اہم اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34RjNL5
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو