تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 30 August 2020

کراچی: چیل چوک کے قریب گوداموں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری میں گوداموں میں لگنے والی آگ پر ڈھائی گھنٹےکی جدوجہدکے بعد قابو پالیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لیاری میں چیل چوک کے قریب پرانے کپڑوں کےگوداموں میں‌ لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔آتشزدگی کے باعث 4گودام جل گئے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ اطراف میں 100 سے زائدگودام واقع ہیں،جنہیں بچا لیاگیا،آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکی،آگ لگنےسےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ 6گاڑیوں نے ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

کراچی، فیکٹری میں لگنے والی آگ بے قابو، مزید دو عمارتیں لپیٹ میں آگئیں

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 19 جولائی کو شہر قائد کے علاقے لانڈھی کی صنعتی فیکٹری میں 2 فیکٹریاں مکمل طور پر جل گئی تھیں جبکہ تیسری فیکٹری25 فیصد متاثر ہوئی تھی۔

فائربریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ دس گاڑیوں اور ایک اسنارکل کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا تھا۔آتشزدگی کی صورت میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیاتھا۔

The post کراچی: چیل چوک کے قریب گوداموں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3hHtwXW
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو