تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 30 August 2020

راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب، اسپل ویز کھول دیے گئے

اسلام آباد: راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچنے پر اسپل ویز کھول دیے گئے، ڈیڑھ فٹ کھولے گئےگیٹ سے 6ہزار کیوسک پانی کا اخراج جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچ گئی، جس کے بعد ڈیم انتظامیہ نے اسپل ویز کھول دیے اور کہا اسپل ویز تیز بارش اور مزیدبارش کی پیشگوئی کےباعث کھولےگئے۔

ڈیم انتظامیہ نے بتایا کہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش پوری ہوگئی اور ڈیم سے 6ہزارکیوسک پانی کااخراج کیا جائےگا۔

انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش سطح سمندر سے 1752 فٹ ہے ، پانی کی سطح1751.90 فٹ بلند ہونےپر اسپل ویز کھولےگئے ، ڈیڑھ فٹ کھولے گئےگیٹ سے 6ہزارکیوسک پانی کااخراج جاری ہے۔

ڈیم انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اسپل ویز کھولنے پردریائے سواں میں پانی کی سطح بلندہو گی، اسپل ویز کھولنے پردریائے سواں کےکناروں سےپانی باہر آ سکتا ہے۔

دوسری جانب ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلاڈیم میں پانی کی آمدایک لاکھ 84 ہزاراوراخراج ایک لاکھ 83ہزار 400 کیوسک ہے جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد33 ہزار400اوراخراج45 ہزار 700 کیوسک ہے۔

ترجمان کے مطابق چشمہ جھیل میں پانی کی آمد3لاکھ 22ہزار900اوراخراج 3 لاکھ17ہزار500کیوسک اور ہیڈ مرالہ پرپانی کی آمد 66 ہزار400 اوراخراج 60 ہزار700 کیوسک ہے۔

اسی طرح نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 42 ہزار800 اوراخراج 42 ہزار800 کیوسک اور تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 59 لاکھ 80 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ منگلا میں آج پانی کاذخیرہ 72لاکھ 87ہزارایکڑ فٹ ، چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 10 ہزارایکڑ فٹ ہے جبکہ تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کامجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 32 لاکھ 77ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

The post راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب، اسپل ویز کھول دیے گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3bcYFQG
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو