کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج مون سون کا ساتواں اسپیل بارش برسائےگا،ساتویں مون سون اسپیل کی شدت گزشتہ اسپیل سے کم ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ 29 اگست کو طوفانی بارشوں کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت سندھ کے 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا گیا تھا۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی کے تمام 6 اضلاع کے علاوہ بدین، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، مٹیاری، دادو، میرپور خاص، عمر کوٹ، تھرپارکر، بینظیرآباد اور سانگھڑ کے اضلاع کو بھی آفت زدہ قرار دیا گیا۔
The post کراچی میں آج مون سون کا ساتواں اسپیل بارش برسائےگا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3gI4yq4
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box