اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کو پیغام دیتی ہے کہ آپ تنہا نہیں ہیں، کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 5اگست کو بھارت کے خلاف یوم استحصال منائیں گے، کشمیریوں پر مظالم ڈھائے گئے ان کی قیادت کو بند کیا گیا، بھارتی سرکار بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی بنیاد رکھنے جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری منزل سری نگر ہے، پاکستانی قوم کشمیریوں کو پیغام دیتی ہےآپ تنہا نہیں، کشمیریوں کی قربانیاں لازوال ہیں، وادی کے مظلوم کشمیریوں کو ضرور ان کا حق ملے گا۔
وزیرخارجہ نے عوام سے اپیل کی کہ کرونا میں احتیاط کریں، پاکستان میں بتدریج حالات بہتر ہورہے ہیں، اسپتالوں میں مریض بہت کم رہ گئے ہیں، کرونا کے بعد ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کے 13 بلڈرز 1300ارب تعمیراتی شعبے میں لگائیں گے، پانچ اگست کو وزیراعظم آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کریں گے، صدر، گورنرز اور وزرائے اعلیٰ ریلیوں میں شریک ہوں گے، کینیڈا میں مقیم پاکستانی ریلی نکالیں گے، 3 اگست کو لائن آف کنٹرول پر جاؤں گا اور بھارت کو واضح پیغام دوں گا۔
شاہ محمود نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ ملتان میں بنے گا۔
The post پاکستانی قوم کشمیریوں کو پیغام دیتی ہے کہ آپ تنہا نہیں ہیں: وزیر خارجہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3gj0DAB
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box