واشنگٹن: امریکی ریاست الاسکا میں دو چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں رکن اسمبلی سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے، متعلقہ اداروں نے حادثے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طیارے ٹکرانے کا حادثہ الاسکا کے سولڈوٹناایئرپورٹ کے قریب پیش آیا، الاسکا ہاؤس کے نمائندے ’گیری نوپ‘ کی بیوی نے مذکورہ حادثے میں اپنے شوہر کی موت کی تصدیق کردی۔
متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ دونوں طیاروں نے سولڈونٹا ائیرپورٹ سے اڑان بھری تھی اور اینکوریج شہر سے تقریباً 150 میل دور ہوا میں یہ آپس میں ٹکرا گئے، جائے وقوعہ سے شواہد اور نمونے اکھٹے کیے جارہے ہیں۔
پولیس نے حادثے کے بعد تمام لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے دیگر قانونی کارروائی کا بھی آغاز کردیا ہے۔
دوسری جانب الاسکا ہاؤس کے نمائندہ گیری نوپ کی موت کی تصدیق ان کے کئی ساتھی اراکین اسمبلی نے بھی کردی ہے۔ ’گیری نوپ‘ کی بیوی ہیلن نے اپنے شوہر سے متعلق بتایا کہ وہ جمعہ کی صبح اپنا طیارہ اڑا رہے تھے اسی دوران حادثہ پیش آیا، نوپ ایک سرٹیفائیڈ فلائنگ ٹرینر اور رجسٹرڈ پائلٹ تھے۔
غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ انجن کی خرابی بھی ہوسکتی ہے۔
The post امریکا: دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے، رکن اسمبلی ہلاک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3k0NGhm
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box