ریاض : سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بیرون مملکت خروج و عودہ ویزے (ایگزٹ ری انٹری) پر مقیم گھریلو عملے کے ویزے اور اقامے میں توسیع سے متعلق طریقہ کار واضح کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ سے ایک سعودی شہری نے دریافت کیا تھا کہ میرا نجی ڈرائیور خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری) پر باہر گیا ہوا تھا۔
شاہی فرمان پر اس کے ویزے میں تین ماہ کی توسیع کردی گئی تھی اب وہ توسیع ختم ہوچکی ہے کیا اس کے ویزے کی توسیع مجھے کرانی ہے یا نہیں؟ طریقہ کار کیا ہوگا۔
محکمہ پاسپورٹ نے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر اسکا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر گھریلو کارکن خروج و عودہ پر باہر گیا ہوا ہے اور سفری پابندیوں کی وجہ سے واپس نہیں آسکا ہے تواس کے اقامے اور ویزے میں توسیع تدریجی طور پر ہوگی۔
نیشنل انفارمیشن سینٹر کے ساتھ تعاون کے ذریعے یہ کام خودکار سسٹم کے تحت انجام دیا جائے گا- اس کے لیے کسی کو بھی محکمہ پاسپورٹ سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
The post سعودی حکومت کا ویزے اور اقامے سے متعلق اہم اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2YPS75m
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box