
اسلام آباد : دنیا بھر میں کورونا سے اب تک 6لاکھ 92ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں، اب تک کورونا کے ایک کروڑ82لاکھ سے زائد کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ82 لاکھ سے زائد ہوگئی، اس عالمی وبا نے اب تک 6لاکھ 92ہزار سے زائد افراد کو نگل لیا، امریکہ اس وبا کی شدید لپیٹ میں ہے۔
دنیا بھر میں تاحال ایک کروڑ14لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، امریکا میں کورونا کے باعث مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 58ہزار365کے قریب ہوچکی ہے۔
برازیل میں کورونا وائرس کے باعث 94ہزار130اموات ہوئیں جبکہ میکسیکو میں47ہزار746 اور برطانیہ میں 46ہزارسے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں، بھارت میں کورونا سے اب تک38ہزار161افراد جان سے جاچکے ہیں۔
اس کے علاوہ ایران میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد اتوار کے روز بڑھ کر 309000 ہوگئی جبکہ سعودی عرب میں کورونا کے مجموعی طور پر 279000 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
خلیجی ممالک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ایران میں اس وبا کے 2685 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 309437 ہوگئی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے کہا کہ کورونا سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران میں 208 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس سے ہلاک شدگان کی تعداد 17190 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 357 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 278835 ہوگئی ہے۔
اسی عرصہ میں 30 اموات کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2917ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 2533 مریضوں کی شفایابی کے ساتھ مجموعی تعداد 240081 ہوگئی ہے۔
The post کرونا وائرس : دنیا بھر میں ہلاکتیں سات لاکھ کے قریب پہنچ گئیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3i5A3vx
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box