تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 2 August 2020

بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کیلئے قونصلر مقرر کرنے کی حکومتی درخواست پر آج سماعت ہوگی

اسلام آباد : بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کیلئےقونصلر مقرر کرنے کی درخواست پرآج سماعت ہوگی ، وزارت قانون نے اسلام آبادہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادوکیلئےقونصلر مقررکرنےکی درخواست پرآج سماعت ہوگی، چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل اورنگزیب درخواست پر سماعت کریں گے ۔

سماعت سے قبل ہائی کورٹ کے اطراف اضافی سیکیورٹی تعینات کردی گئی ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے عدالت کو کلیئر قرار دے دیا ہے اور اسپیشل برانچ کےدرجنوں اہلکارعدالت پہنچ گئے ہیں۔

چیف جسٹس کےکورٹ روم میں داخلے کے لئے 2 وال تھرو گیٹ نصب کر دیئے گئے ہیں، کیس کی سماعت ڈیڑھ بجے ہوگی۔

وزارت قانون نےا سلام آبادہائی کورٹ میں کلبھوشن کا قانونی نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے، درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکریٹری دفاع اور جج ایڈووکیٹ جنرل برانچ جی ایچ کیو کو فریق بنایا گیا ہے۔

حکومت کی عدالت میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بھارتی جاسوس نے سزا کے خلاف درخواست دائر کرنے سے انکار کیا، وہ بھارت کی معاونت کے بغیر پاکستان میں وکیل مقرر نہیں کرسکتا، بھارت بھی آرڈینینس کے تحت سہولت حاصل کرنے سے گریزاں ہے

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت اس حوالے سے حکم صادر کرے تاکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق پاکستان کی ذمہ داری پوری ہو سکے۔

خیال رہے وزارت قانون کے ترجمان نے کہا تھا کہ کلبھوشن یادیو کو عارضی ریلیف کیلئے دیئے گئے آرڈیننس کا اجرا غیرقانونی نہیں، عالمی عدالت کے فیصلے کی روشنی میں آرڈیننس نافذ کیا گیا۔

خیال رہے فوجی عدالت نے کلبھوشن کوجاسوسی کے الزام میں سزائےموت سنارکھی ہے ، 17جولائی2019کوعالمی عدالت انصاف نے پاکستان کو فیصلے پر نظرثانی اور کلبھوشن یادیوکوقونصلررسائی کا حکم دیا تھا۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کلبھوشن یادیو کو فیصلہ اور سزا کے خلاف موئثر جائزہ اور دوبارہ غور کا حق دینے کا پابند ہے جو کہ ویانا کنونشن کی شق 36میں حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے اس کے حق کو یقینی بناتاہے جبکہ فیصلہ کا پیرانمبر 139، 145اور146 اسی تناظر میں ہے۔

The post بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کیلئے قونصلر مقرر کرنے کی حکومتی درخواست پر آج سماعت ہوگی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3gmkxL6
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو