ریاض: سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مملکت میں کروناوائرس کے مجموعی طور پر 50 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے کرچکے ہیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بتایا کہ سعودی عرب میں کرونا ٹیسٹ کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے یہی وجہ ہے کہ ہم اب تک پچاس لاکھ سے زائد ٹیسٹ مکمل کرچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کرونا سے متعلق حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہورہی ہیں، 50 فیصد نوجوان کرونا کے متاثرین ہیں جو لاپرواہی کی وجہ سے کرونا کا شکار ہوئے۔
کروناوائرس: سعودی وزارت صحت کا ایک اور اہم بیان
ترجمان نے بتایا کہ یہ امر خوش آئندہ ہے کہ سعودی عرب میں کرونا کیسز کم رپورٹ ہورہے ہیں، متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت صحت کے ماہرین کرونا کےآغاز ہی سے اپنی مہم مؤثر انداز میں انجام دے رہے ہیں، ایسے تمام مقامات کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے جہاں وائرس پھیلنے کے واقعات ریکارڈ پر آرہے ہیں۔
The post کرونا وبا: سعودی وزارت صحت نے اہم بیان جاری کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3judv8q
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box