
کراچی : وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے کراچی میں نالوں کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا ، گجرنالے کے مختلف مقامات پر ایف ڈبلیو او کی مشینری کی مدد سے صفائی کا عمل جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے کراچی میں بڑے پیمانے پر نالوں کی صفائی کا آغاز کردیا گیا ، نارتھ ناظم آباد میں این ڈی ایم اے کی زیر نگرانی صفائی کا عمل ایف ڈبلیو او کی مشینری کی مدد سے شروع کیا گیا۔
گجر نالے پر پاک فوج،ایف ڈبلیو او ٹیمیں کچرا نکالنے پہنچ گئیں، گجر نالے پر پاکستان رینجرز کے اہلکار بھی موجود ہیں، ایف ڈبلیو اوکے 50 سے زائد ڈمپرز اور کرینیں کچرا نکالنے میں مصروف ہیں ، نالوں سے نکالاگیا کچرا فوری طور لینڈفِل سائٹ پرمنتقل کیا جارہا ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے گجرنالے کےمختلف مقامات پرصفائی کی جاررہی ہے جبکہ کیفے پیالہ ایف بی ایریا میں بھی ہیوی مشینری سے نالے کی صفائی جاری ہے۔
گذشتہ روز چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے کہا تھا کہ شہرکےبڑے نالے ایف ڈبلیو او کے حوالےکر دیے گئے، بارش کی ہنگامی صورتحال سےنمٹنےکے لیے بڑے پیمانےپرکام شروع ہوگا، کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ایک ساتھ مل کر بیٹھنا ہوگا تاکہ کوئی دیرینہ حل نکل سکے کیونکہ وقتی طور پر کیے جانے والے اقدامات سے شہریوں کو ریلیف تو ملے گا مگر مسائل جوں کے توں رہیں گے۔
aن کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کےلئے 6 دن بڑےاہم ہیں، 7 سے 9 اگست تک بارش کا امکان ہے، اُس کے بعد 15 اگست تک ایک اور کمزور سسٹم حدود میں موجود رہے گا، جو وقتاً فوقتاً برستا رہے گا، اُس کے بعد بارش زیادہ نہیں ہوگی، ندی نالوں پربہت تجاوزات قائم ہوچکیں، تین سومیٹرکے چوڑے نالے بعض مقامات پر تین میٹر تک سکڑ گئی ہے۔
The post وزیراعظم کی ہدایت، کراچی میں بڑے پیمانے پر نالوں کی صفائی کا آغاز appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/30m96gN
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box