اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے،24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 10 مریض انتقال کرگئے جبکہ 424 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں ملک میں 424 کرونا کیسز سامنے آئے۔
ملک میں کورونا کے ایکٹیو مجموعی کیسز کی تعداد 8 ہزار 761 ہے جبکہ ملک بھر میں کرونا کے 2 لاکھ 81 ہزار 925 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، ملک میں تاحال 2 لاکھ 97 ہزار14 مصدقہ کرونا کیس سامنے آچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا کے 1054 مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں کرونا کے 90 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں،ملک میں تاحال 26 لاکھ 84 ہزار 252 کروناٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد دیگر ممالک کی طرح پاکستان نے بھی مارچ سے ملک بھر میں لاک ڈاون کر کے اسکول، کالج سمیت تمام کاروباری سرگرمیاں معطل کر دی تھیں جسے اگست میں ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی۔
The post پاکستان میں کرونا کے مزید 10 مریض انتقال کر گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Dpmfgx
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box