تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 4 September 2020

نیب آفس حملہ کیس؛ کیپٹن صفدر سمیت 16 لیگی رہنماؤں کی ضمانتیں خارج

لاہور: نیب آفس حملہ کیس میں عدالت نے کیپٹن صفدر سمیت 16 لیگی رہنماؤں کی ضمانتیں خارج کردیں۔

سیشن عدالت میں نیب آفس حملہ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ نیب آفس کے باہر پولیس اہلکاروں نے مریم نواز کی گاڑی پر حملہ کیا اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے، یہ سیاسی کیس ہے اس میں پولیس انسداد دہشت گردی دفعات شامل نہیں کرسکتی، گرفتاری کا خدشہ ہے لہذا عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت میں چوہنگ پولیس کے تفتیشی افسر نے رپورٹ جمع کروا دی جس میں کہا گیا کہ پولیس نے مقدمے انسداد دہشت گردی دفعات مقدمے میں شامل کرلی ہیں اور درخواست ضمانت اب اس عدالت کا دائر اختیار نہیں بناتا۔ دوسری جانب کپیٹن (ر) صفدر کمرہ عدالت سے گرفتاری کے ڈر سے واپس روانہ ہوگے۔

بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے لیگی رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سمیت 16 رہنماؤں کی ضمانتیں خارج کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی دفعات لگنے کے بعد ضمانتیں خارج کیں۔

The post نیب آفس حملہ کیس؛ کیپٹن صفدر سمیت 16 لیگی رہنماؤں کی ضمانتیں خارج appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2076515/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو