اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 672 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 8 مریض جاں بحق ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 8 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 474 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 672 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 516 ہوچکی ہے۔
ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 702 ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 318 مریض صحت یاب ہوئے، اب تک کرونا وائرس کے 2 لاکھ 96 ہزار 340 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ملک میں کرونا وائرس سے صحتیابی کی شرح 98 فیصد جبکہ اموات کی شرح صرف 2 فیصد ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 32 ہزار 665 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک مجموعی طور پر 34 لاکھ 82 ہزار 206 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 924 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 419 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔
The post کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 600 سے زائد نئے کیسز کی تصدیق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/33bqQ01
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box