تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 28 September 2020

سعودی خاتون نے خود کو پوتی پر قربان کردیا، دیکھنے والوں کی آنکھیں نم

دادی پوتی

ریاض : سعودی عرب میں دادی نے پوتی سے محبت کی مثال قائم کردی، اپنی جان دے کر پوتی کو مرنے سے بچا لیا، تفریح کیلئے آنے والے خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں سکاکا شہر کے گیسٹ ہاؤس کے سوئمنگ پول میں دادی اپنی پوتی کو بچاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوگئیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی خاتون سارہ العلیمی کی پوتی اپنی دوستوں کے ہمراہ سوئمنگ پول میں تیراکی میں مصروف تھی اور وہ بچی ایک اچھی تیراک نہیں تھی۔

جب دادی نے اسے سوئمنگ پول کے گہرے حصے کی طرف اپنے ہوش و حواس کھوتے ہوئے دیکھا تو فوراً ہی وہ سوئمنگ پول میں چھلانگ لگادی۔

انہوں نے اپنی پوتی کو ڈوبنے سے بچا تو لیا مگر وہ خود سوئمنگ پول کے گہرے حصے میں چلے جانے کے باعث ڈوب کرہلاک ہوگئیں، معمر ہونے کے علاوہ انہیں تیراکی کا کوئی تجربہ نہیں تھا، سوئمنگ پول میں محض پوتی کو بچانے کے لیے چھلانگ لگائی تھی۔

سارہ العلیمی سکاکا میں تیس برس سے زیادہ عرصے تک تدریسی خدمات انجام دیتی رہیں، ان دنوں ریٹائرمنٹ کی زندگی گزاررہی تھیں۔

The post سعودی خاتون نے خود کو پوتی پر قربان کردیا، دیکھنے والوں کی آنکھیں نم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ibDBfa
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو