تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 27 September 2020

شہباز شریف نے انتخابی اصلاحات کے لیے بلایا گیا حکومتی اجلاس مسترد کردیا

لاہور: صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ گلگت بلتستان کے انتخابی امور میں مداخلت کرے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پارلیمنٹ میں  قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخابی اصلاحات کے لیے بلایا گیا اجلاس مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان حساس قومی معاملہ اور کشمیر کاز سے جڑا ہے، موجودہ حکومت اسے اپنی سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائے، اور گلگت بلتستان میں شفاف اور آزادانہ انتخابات کے عمل میں رکاوٹ نہ بنے،  اسپیکر قومی اسمبلی کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ گلگت بلتستان کے انتخابی امور میں مداخلت کرے۔

شہبازشریف نے کہا کہ حکومت نے قومی مفاد میں اپوزیشن کے ہر تعاون کو ٹھوکر ماری اور اپنی سیاسی ڈرامہ بازی کے لیے استعمال کیا، حکومتی فسطائی اور آمرانہ رویے کو دیکھتے ہوئے کسی قسم کا تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اے پی سی کے نمائندہ اجلاس میں منظور کردہ قرارداد اور فیصلوں کی پاسداری کریں گے۔

The post شہباز شریف نے انتخابی اصلاحات کے لیے بلایا گیا حکومتی اجلاس مسترد کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2085917/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو