تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 26 September 2020

اضافی کرایہ: سعودی ٹریول کمپنیوں کی وضاحت

ریاض: سعودی عرب واپس لوٹنے والے غیرملکیوں سے من مانی اور اضافی کرایہ وصول کرنے سے متعلق خبروں کی سعودی ٹریول کمپنیوں نے تردید کردی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی ٹریول کمپنیوں نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایئر لائنز مملکت میں کام کے لیے واپس لوٹنے والے غیر ملکیوں سے جہاز کا اضافی کرایہ وصول نہیں کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب بین الاقوامی پروازوں کی جزوری بحالی کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ ایئرلائز اضافہ کرایہ وصول کررہی ہیں تاہم فضائی کمپنیوں نے مذکورہ خبردوں کو من گھڑت قرار دے دیا۔

دارالحکومت ریاض میں ایک ٹریول ایجنسی کے سپروائزر محمد اسلم جمیل نے بتایا کہ ٹکٹوں کی قیمت اتنی ہی ہے جتنی ٹکٹوں کی زیادہ مانگ کے وقت ہوتی ہے، جو لوگ اضافہ قیمت سمجھ رہے ہیں تو یہ غلط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چھ ماہ بعد فضائی آپریشن کی بحالی پر مسافروں کو مشکور ہونا چاہیے، نقصان برداشت کرنے کے باوجود ٹریول کمپنیاں اور ایوی ایشن انڈسٹری نے ٹکٹوں کی قیمت مناسب رکھی ہے۔

ٹریول ایجنسی کے سپروائزر نے یہ بھی کہا کہ انتہائی ضرورت کے بغیر سعودی شہریوں کے ملک سے باہر جانے پر پابندی ہے اور ہم اس بات کی توقع نہیں کر رہے ہیں کہ اگلے سال کے وسط تک سیاحت کے کاروبار میں بہتری آئے۔

دوسری جانب ٹریول انڈسٹری کو رہائش کی سہولتیں مہیا کرنے والی کمپنی ’ویب بیڈز‘ کے نائب صدر فیروز خان کا کہنا تھا کہ محدود پیمانے پر طیارے آپریشن سے طلب بڑھے گی اور کرایوں میں کسی حد تک اضافہ بھی ممکن ہے۔

The post اضافی کرایہ: سعودی ٹریول کمپنیوں کی وضاحت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3jceF8I
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو