کراچی: سندھ حکومت کو شہریوں سے زیادہ جانوروں کی فکر ستانے لگی، صوبے میں بارشوں سے متاثر جانوروں کے لیے 62کروڑ روپے کی سمری ارسال کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ سندھ میں بارشوں سے متاثر جانوروں کے لیے 62کروڑ روپے کی سمری ارسال کردی گئی ہے، سمری کی منظوری کے بعد محکمہ لائیواسٹاک کو 62کروڑ روپے دیے جائیں گے۔
ذرایع کے مطابق سمری میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں جانوروں کو مچھروں سے بچانے کے لیے مچھر دانی اسکیم متعارف کرائی جائے گی، اسکیم کے تحت 22کروڑ روپے کی 25ہزار مچھر دانیاں خریدی جائیں گی۔
علاوہ ازیں ذرایع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سندھ میں درجنوں شہری ملیریا کا شکار ہیں تاہم اسپرے کے لیے پیسے نہیں ہیں جبکہ دوسری جانب اسکیم کے تحت جانوروں کی ادویات کی مد میں 4 جبکہ چارے کے لیے بھی 25کروڑ رکھے گئے ہیں۔
گندا پانی پینے سے میرا مرغا مرگیا: غصے سے بپھرے بچے کی ویڈیو وائرل
خیال رہے کہ سندھ بھر میں حالیہ بارشوں کے بعد متعدد علاقے تاحال متاثر ہیں، جبکہ کراچی میں بھی چند علاقے ایسے ہیں جہاں بارش کا پانی اب بھی سڑکوں پر موجود ہے۔
The post سندھ حکومت کو شہریوں سے زیادہ جانوروں کی فکر ستانے لگی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/30h61OQ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box