تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 28 September 2020

پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ، شیڈول کا اعلان کردیا گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، گرین شرٹس دورے میں 3ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹیم کو دورہ سے پہلے 14دن کا قرنطینہ کرنا ہوگا، پاکستان ٹیم 18 دسمبر کو دورے کا آغاز آکلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سے کرے گی۔

شیڈول کے مطابق دوسرا ٹی ٹوئنٹی 20 دسمبر کو ہیملٹن اور تیسرا 22 دسمبر کو نیپیئر میں ہوگا۔

اسی طرح پہلا ٹیسٹ ٹار نگا میں 26 دسمبر اور دوسرا 3 جنوری سے کرائسٹ چرچ میں ہوگا، پاکستان سے پہلے ویسٹ انڈیز کی ٹیم نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔

حالیہ دنوں یوزی لینڈ کرکٹ کے سی ای او ڈیوڈ وائٹ نے آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ حکومت نے ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کو دورے کی اجازت دے دی ہے۔

پاکستانی شائقین کرکٹ کیلیے اچھی خبر

انہوں نے کہا تھا کہ ٹیموں کا نیوزی لینڈپہنچنےکے بعدابتدائی قرنطینہ ہوگا، 14روز کے قرنطینہ کے بعد کرکٹرز کو شہر میں جانےکی اجازت ہوگی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے اسکواڈ میں اضافی کھلاڑی شامل ہوں گے، ممکنہ طور پر ابتدائی آئسولیشن کرائسٹ چرچ میں ہوگی۔

سی ای او نیوزی لینڈ ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کی سہولیات ہوگی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں کمرشل ایئرلائن سے نیوزی لینڈ پہنچیں گی۔

The post پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ، شیڈول کا اعلان کردیا گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/339wO1q
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو