تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 2 September 2020

نومبر میں ملک کی تاریخ کے بڑے بلدیاتی انتخابات ہونگے، ایکسپریس فورم

 لاہور:  نومبر میں ملکی تاریخ کے بڑے بلدیاتی انتخابات ہونگے، آرٹیکل 140اے کے تحت مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے گا،30فیصد ترقیاتی بجٹ خرچ کرسکیں گی، ایل ڈی اے، واسا، پی ایچ اے و دیگر محکمے ماتحت ہونگے۔

ان خیالات کااظہارمقررین نے ’’مقامی حکومتوں کا نظام اور حکومتی ترجیحات‘‘ کے موضوع پر ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں کیا،جس کی معاونت کے فرائض احسن کامرے نے سرانجام دیے۔

پارلیمانی سیکریٹری برائے لوکل باڈیز وکمیونٹی ڈیولپمنٹ پنجاب ملک احمد خان نے کہاکورونا نہ آتا تو ویلیج کونسل کے انتخابات اپریل میں ہوجاتے،مقامی حکومتوں کا ایسا نظام لایا جارہا ہے جو صحیح معنوں میں بااختیار اور عوامی مفاد میں ہوگا۔ خواتین کو بھی پیدائشی سرٹیفکیٹ و دیگر کاموں کیلئے دور جانا نہیں پڑے گا، لوکل کونسل کوفی کس کے حساب سے فنڈز ملیں گے جو عوامی فلاح پر خرچ کر سکے گی،متعلقہ ٹاؤن کمیٹی مقامی ترقیاتی کام کرسکے گی۔ وفاق کو چاہیے ایسی قانون سازی کرے کہ صوبوں کو بروقت بلدیاتی انتخابات کا پابند کیا جاسکے ،ترقیاتی فنڈزمقامی حکومتوں کے ذریعے خرچ کیے جائیں۔

نمائندہ سول سوسائٹی بشریٰ خالق نے کہا، کسانوں ،مزدوروں،عورتوں اوراقلیتوں کی موثر آواز اور نمائندگی کیلئے مقامی حکومتوں کا نظام بہت ضروری ہے۔ دنیا انسانی حقوق کے حوالے سے بہت آگے جا چکی مگر ہم بہت پیچھے ہیں،2017 ء کے ایکٹ کے مطابق عام انتخابات میں خواتین کو 5 فیصد نمائندگی دینا ضروری تھا سول سائٹی کی جانب سے آواز اٹھانے پر پی ایل جی میں عمر کی حد 25 سے کم کرکے 21 برس کر دی گئی جبکہ دوسری سطح کی حکومت میں 25 برس برقرار ہے، اس پر نظر ثانی کی جائے۔

اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ پبلک پالیسی و گورننس ایف سی کالج یونیورسٹی ڈاکٹر امدادحسین نے کہا سیاسی نظام کی مضبوطی اور مقامی حکومتوں کا نظام صبر آزما کام ہے، یہ جلد ممکن نہیں، سماجی خدمات کاڈھانچہ ازسرنومنظم کرنا ہوگا۔ کراچی میں مقامی حکومت تھی مگر حال سب کے سامنے ہے، جائزہ لینا ہوگا۔

The post نومبر میں ملک کی تاریخ کے بڑے بلدیاتی انتخابات ہونگے، ایکسپریس فورم appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2076060/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو