کراچی: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھے، بلوچستان سمیت ہر جگہ سے سیاسی مقدمات ختم کیے، ملک چلانا چاہتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق آج وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ کرپشن کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی عدالت میں پیش ہوئے، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کرونا کی وجہ سے یہ کیس نہیں چل رہا تھا، آج پیشی ہوئی، اب میں اسلام آباد جا رہا ہوں، آصف زرداری اور میرا وہاں بھی کیس ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا ہم نے ملک چلانے کے لیے سیاسی مقدمات ختم کر دیے تھے، ہم نے کہا تھا 73 کے آئین کو بحال کریں گے وہ کیا ہم نے، اب اگر ہماری قربانی سے ملک بہتر ہو سکتا ہے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، موسم کے بعد سیاسی تبدیلی بھی ہوگی۔
انھوں نے کہا نیب سے ڈرنے والے نہیں ہیں، گرفتاری کے سلسلے میں میری باری تو پہلے ہی آ چکی ہے، ہمارا آخری آپشن استعفیٰ ہوگا، گرفتاریاں معنی نہیں رکھتیں دیکھنا یہ ہے حکومت کا معیار کیا ہے، اگر حکومتی منشور پر عمل درآمد ہوتا ہے تو عوام مطمئن ہوں گے۔
واضح رہے کہ آج کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، اس کیس میں اللہ داد، فرحان احمد جونیجو، شہباز علی، سیدہ نسرین، نعمان احمد اشتہاری ہیں، عدالت نے 25 کاروباری شخصیات کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
اس کیس کے ملزمان میں فیصل احمد، عامر بخش، مقبول احمد سمیت 27 افراد شامل، عدالت نے ایف آئی اے کو حکم دیا کہ ان ملزمان کو آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے پیش کیا جائے، بعد ازاں عدالت نےگواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی۔
یوسف رضاگیلانی کی جانب سے ان مقدمات سے بریت کی درخواست دائر کی جا چکی ہے۔
The post ملک چلانے کے لیے ہم نے سیاسی مقدمات ختم کر دیے تھے: سابق وزیر اعظم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/33c80G8
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box