تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 30 September 2020

پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے: وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے، ہماری حکومت حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ماحولیاتی مسائل پر عالمی سربراہوں سے خطاب کیا، اپنے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس 12 موسمیاتی زون اور عمودی ڈھلوان موجود ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے، پاکستان کے شمال میں بلند ترین پہاڑی سلسلہ ہے۔ ہماری حکومت حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی افراد کو روزگار کی فراہمی کی جا رہی ہے، جنگلات کا تحفظ اور پودوں کی نرسریاں بنائی جا رہی ہیں، موسمیاتی چیلنج سے نمٹنے کے لیے 10 ارب پودے لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نیشنل پارکس کی تعداد 39 تک لے گئے ہیں مزید بھی بنائیں گے، فلورا اور فونا کے تحفظ کے لیے مقامی آبادی کا تعاون حاصل ہے۔ اقوام متحدہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ حیاتیاتی تنوع پر سمٹ کا انعقاد کیا۔

The post پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے: وزیر اعظم عمران خان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ER6YpC
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو