تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 2 September 2020

ایف بی آر کا ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے لیے اہم اقدام

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے لیے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن سے خصوصی معاہدہ طے کرلیا جس کے تحت تعلیمی اداروں میں ٹیکس سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں معاہدے پر دستخط ہوگئے، معاہدے کی تقریب وزارت تعلیم وپروفیشنل ٹریننگ میں ہوئی، اس موقع پر وزیرتعلیم شفقت محمود اور چیئر مین ایف بی آر جاوید غنی شریک ہوئے، معاہدے کے تحت ٹیکس سے متعلق سیشنز ہوں گے۔

تعلیمی اداروں میں طلبہ وطالبات کو ٹیکس آگاہی کیلئے ٹریننگ سیشنز منعقد کیے جائیں گے، اساتذہ اور طلبہ کو ٹیکس کی اہمیت اور چوری کی نشاندہی سےآگاہ کیا جائے گا۔

وزیرتعلیم شفقت محمود نے نئی نسل کو ٹیکس سےآگاہی پھیلانے کی کوشش کو سراہا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ایف بی آر تمام صوبوں میں بھی تربیتی سیشنز کا انعقاد کرے۔

تقریب کے موقع پر چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی کا کہنا تھا کہ ایف بی آر ٹیکس کلچر کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے، اقدامات کی بدولت ٹیکس گزاروں کی تعداد اور ریوینیومیں اضافہ ہوگا۔

The post ایف بی آر کا ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے لیے اہم اقدام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3lMWgRJ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو