کراچی: وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی مکمل طور پر صوبائی حکومت کا اختیار ہے۔
ناصر حسین شاہ کے مطابق حکومت سندھ کراچی میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت کررہی ہے اور جلد حتمی فیصلے سے عوام کو آگاہ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق یا اپوزیشن سے کسی قسم کی مشاورت کی کوئی آئینی پابندی نہیں ہے۔
وزیر بلدیات نے کہا کہ شہر کراچی کا درد اور ہمدردی رکھنے والا افسر لگانا ہماری ترجیح ہوگا جس کو شہر کے مسائل اور معاملات سے آگہی کے ساتھ عوامی تکالیف کا اندازہ بھی ہو۔
The post ایڈ منسٹریٹر کی تعیناتی مکمل سندھ حکومت کا اختیار ہے، وزیر اطلاعات وبلدیات سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2075637/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box