لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو آج طلب کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو آج طلب کیا گیا ہے، علی ترین کو 18 ستمبر کو بھی طلب کیا گیا تھا تاہم وہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ایف بی آر نے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلیں
ایف آئی اے کے مطابق علی ترین نے اپنا جواب جمع کرایا تھا جس میں انہوں نے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش ہونے سے معزرت کی تھی اور اپنے جواب میں والد جہانگیر ترین کی طبعیت ناسازی کا بتایا تھا۔
The post منی لانڈرنگ کیس؛ ایف آئی اے نےجہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو آج طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2087118/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box