لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی جلد نکاسی کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ہونے والی حالیہ بارشوں سے متعلق اپنے تازہ بیان میں عثمان بزدار نے زور دیا کہ واساحکام اور انتظامیہ نکاسی آب کے لیے وسائل بروئے کار لائے، نکاسی آب کے کام کو جتنا جلد ہو مکمل کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم وقت میں یقینی بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ نکاسی آب کے لیے وضع کردہ پلان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، بارشی پانی کی جلد نکاسی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا، شہریوں کو مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔
پنجاب میں بارش کے سبب مختلف حادثات میں13 افراد جاں بحق
ان کا مزید کہنا تھا کہ نکاسی آب مکمل ہونے تک کی رپورٹ ٹائم لائن کے ساتھ بھجوائی جائے۔
خیال رہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچائی ہے، چھتیں اور دیواریں گرنے سمیت مختلف واقعات میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے، کئی علاقوں میں پانی تاحال جمع ہے۔
The post وزیراعلیٰ پنجاب نے نیا حکم جاری کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3hTnOlU
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box