تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 27 September 2020

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیاحت کے عالمی دن پر ٹورازم ایپ کا افتتاح کردیا

لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سیاحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اسی مناسبت سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیاحت کے عالمی دن پر ٹورازم پنجاب ایپ کا افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ٹورازم ایپ سمیت سیاحت کے فروغ کے لیے دیگر حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر ٹورازم پنجاب ایپ کا آغاز کیا۔

عثمان بزدار نے ڈی ٹی ایس سسٹم کی ایپ کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 511سیاحتی مقامات کی معلومات پنجاب ٹور ازم ایپ پرمیسرہوگی، شہری سیاحت کی معلومات اور خدمات آن لائن حاصل کرسکیں گے، ایپ کے ذریعے سیاحتی مقام کا روٹ بھی معلوم ہوسکے گا۔

‘شعبہ سیاحت کا فروغ ہماری ترجیحات میں ہے’

انہوں نے کہا کہ شہری ٹورازم کارپوریشن پنجاب کی سہولتوں سے مستفید ہوں گے، ٹی ڈی سی پی کے ہوٹلز کی بکنگ بھی آن لائن کرائی جا سکے گی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ڈی ٹی ایس سسٹم ایپ ٹورسٹ آپریٹرز کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹورسٹ آپریٹر ز اب آن لائن رجسٹریشن کرا سکیں گے۔ وزیراعلیٰ نے اسی ضمن میں ای پیمنٹ کی سہولت بھی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

The post وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیاحت کے عالمی دن پر ٹورازم ایپ کا افتتاح کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2HAJ0jr
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو