تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 1 September 2020

ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ

بیجنگ/ٹوکیو: ایشیائی اسٹاک مارکیٹس کے آغاز کے بعد انڈیکس میں اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1965ڈالر64سینٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کے نکئی انڈیکس میں95پوائنٹس اضافہ دیکھا گیا۔ جبکہ چین کے زیرانتظام شہر ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس110 پوائنٹس گرگیا۔

چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں12پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1965ڈالر64سینٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔ امریکی خام تیل کے سودے 43ڈالر14 سینٹس پر ٹریڈ کر رہے ہیں۔ برینٹ کروڈآئل کی قیمت 45ڈالر96سینٹس فی بیرل پر آگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا تھا۔ جبکہ تیل اور سونے کی قیمت میں بھی اتار چڑھاؤ ریکارڈ کی گئی تھی۔

The post ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2QN6NxW
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو