ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی صدر کے سینئر مشیر جیرڈ کشنر نے اہم ملاقات کی اس دوران خطے کی سلامتی سمیت دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا گیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان اور سینئر مشیر جیرڈ کشنر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں علاقائی استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کی حکمت عملی پر بھی روشنی ڈالی۔
ملاقات کے دوران محمد بن سلمان اور جیرڈ کشنر نے اس بات کا عزم کیا کہ امریکا اور سعودی عرب خطے میں سلامتی اور بین الاقوامی امن واستحکام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہرممکن کوشش کرے گا۔
محمد بن سلمان کے حوالے سے اسرائیلی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا
اس اہم بیٹھک میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی شریک تھے۔
خیال رہے کہ بحرین کے بادشاہ کے ساتھ منامہ میں بات چیت کرنے اور اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے دورے کے اختتام کے بعد کشنر سعودی عرب پہنچے اور سعودی اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔
The post سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی اہم بیٹھک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34UCwFC
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box