ملتان : نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں خیبرپختونخوا کی ٹیم نے بلوچستان کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ کے پی نے 153 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر تین اوور پہلے حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں کھیلے جانے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے اہم میچ میں خیبر پختونخوا نے بلوچستان کو 8 وکٹوں سے ہرا کر شاندار فتح حاصل کرلی۔
میچ کی خاص بات شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن بولنگ تھی، شاہین آفریدی کی بولنگ کے سامنے بلوچستان کے بلے بازوں کی کوئی مہارت کام نہ آئی سب بے بس دکھائی دیئے۔
شاہین شاہ آفریدی نے 20 رنز کے عوض شاندار پانچ وکٹیں اپنے نام کیں، بلوچستان کی ٹیم نو وکٹوں کے نقصان پر بمشکل 152 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔
جواب میں خیبرپختونخوا نے 153رنز کا ہدف باآسانی تین اوورز پہلے ہی دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، محمد رضوان نے ستاون اور افتخار نے انتیس رنز بنائے۔
محمد حفیظ 45 اور فخر 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، یہ ایونٹ میں کے پی کی پہلی کامیابی ہے۔ دوسرے میچ میں سندھ نے سینٹرل پنجاب کوشکست دے دی۔
The post نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ : خیبر پختونخوا کی کامیابی ، بلوچستان کو 8 وکٹوں سے شکست appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/30sOmUt
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box