راولپنڈی: معروف ترک سیاحتی شیف اور ویلاگر براک اوزدامیر نے آرمی میوزیم کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے بھارتی فوج سے چھینے گئے ہتھیاروں میں خصوصی دل چسپی لی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق براک اوزدامیر نے آرمی میوزیم کا خصوصی دورہ کیا، اپنے دورے کا آغاز انھوں نے قائد اعظم کی یادگار سے کیا، یہ یادگار قائد اعظم کی پاک فوج کے یونٹ کو قومی نشان عطا کرنے سے متعلق ہے۔
آرمی میوزیم کے دورے کے دوران ترک وی لاگر نے مختلف گیلریز میں ہتھیار اور جنگی سامان دیکھا، ترک وی لاگر نے بھارتی فوج سے چھینے گئے ہتھیاروں میں خصوصی دل چسپی لی۔
اوزدامیر نے سیاچن کے محاذ پر فوجی زندگی سے متعلق کارنر کا بھی مشاہدہ کیا، خیال رہے کہ سیاچن میں شدید موسمی حالات کے باوجود پاک فوج کے جوان فرائض انجام دیتے ہیں۔
ترکی کے معروف شیف کا پاکستان پہنچتے ہی بڑا اعلان
دہشت گردی کے خلاف جنگ کی عکاس گیلری بھی ترک وی لاگر کی دل چسپی کا مرکز رہی، گیلری میں دہشت گردی کے عفریت کو قابو کرنے کی کوششوں اور قربانیوں کی عکاسی کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں مشہور ترک شیف براک اوزدامیر کل پاکستان پہنچے ہیں، وہ 4 روز پاکستان میں قیام کریں گے۔ اوزدامیر نے پاکستان میں فوڈ چین قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ نتھیا گلی، مری، لاہور اور اسلام آباد میں براک ریسٹورنٹ بناؤں گا۔
ترک شیف براک اوزدامیر کے سوشل میڈیا پر ساڑھے 4 کروڑ سے زائد فالوورز ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی کی ثقافت میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
The post ترک شیف اوزدامیر کا آرمی میوزیم کا دورہ، بھارتی فوج سے چھینے گئے ہتھیاروں میں خصوصی دل چسپی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2TH2OnV
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box