اسلام آباد: ملک بھر میں ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی، ٹائیگرزفورس کی نشاندہی پر سول انتظامیہ مسلسل چھاپے مار رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں موٹروےریسٹ ایریاز میں مسافروں سے ناجائز منافع خوری میں ملوث افراد گرفتار کرلیا گیا۔ زائدقیمت میں اشیا کی فروخت پر سروس ایریاسیل جبکہ 40ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نےگزشتہ ہفتے موٹروے پر ناجائز منافع خوری کا نوٹس لیا تھا۔ موٹروے پر مسافروں سے اشیائے ضروریہ کی 3گنا زائد قیمت لی جارہی تھی۔
دوسری جانب ٹائیگرزفورس کی اطلاع پر ناجائزذخیرہ اندوزی کےخلاف بھی کارروائیاں کی گئی۔پنجاب کے شہر گجرخان میں انتظامیہ نے چینی کےخفیہ گودام پر چھاپہ مارا۔ اس دوران 800سے زائد بوریوں پر مشتمل چینی کا اسٹاک تحویل میں لے لیا گیا۔ اسٹاک چینی کی مالیت40لاکھ ہے، چینی مہنگے داموں فروخت کرنے کا منصوبہ تھا۔
ٹائیگرفورس: وزیراعظم کے معاون خصوصی کا اہم بیان
قبضے میں لی گئی چینی سستے سہولت بازاروں کو فراہم کر دی جائے گی۔
The post ٹائیگرزفورس: ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2GhChuv
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box