کراچی: سندھ کے تعلیمی بورڈز سے سائنس کے مضامین میں اے ون اور اے گریڈز سے انٹرمیڈیٹ کرنے والے ہزاروں طلبا نے این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے داخلہ ٹیسٹ میں صوبے کے تعلیمی بورڈز کے نتائج اور میرٹ کا پول کھول دیا۔
حال ہی میں این ای ڈی یونیورسٹی میں بی ای (بیچلر آف انجینئرنگ ) کے داخلوں کیلیے امیدواروں کا داخلہ ٹیسٹ ہوا تھا جس کے اعداد و شمار حیرت انگیز اور افسوسناک ہیں، اس داخلہ ٹیسٹ میں کراچی سمیت سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کے علاوہ فیڈرل بورڈ ،آغا خان تعلیمی بورڈ اور کیمبرج تعلیمی بورڈ سے انٹرمیڈیٹ اور اس کی مساوی سند کے حامل طلبا شریک ہوئے تھے جن میں اکثریت پری انجینئرنگ سے انٹر کرنے والوں کی تھی جبکہ کچھ پری میڈیکل کے طلبا بھی شامل تھے۔
ایکسپریس کو اس حوالے سے موصولہ اعداد وشمار کے مطابق این ای ڈی یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ میں 9290 امیدوار شریک ہوئے تھے جس میں سے5029 امیدوار کم از کم 50 مارکس یا اس سے زائد لے کر یہ ٹیسٹ پاس کرسکے اور ٹیسٹ پاس کرنے والے طلبا کا مجموعی تناسب 54 فیصد رہا۔
حیدرآباد بورڈ سے انٹر کرکے ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے 26 فیصد طلبا یہ ٹیسٹ کلیئر کرپائے، حیدر آباد بورڈ کے باقی 74 فیصد طلباا فیل ہوگئے،مجموعی طور پر حیدرآباد بورڈ سے انٹر کرنے والے 802 طلبہ ٹیسٹ میں شریک ہوئے تھے جن میں سے 210 طلبہ نے ٹیسٹ پاس کیا۔
سکھر ،لاڑکانہ اور میرپور خاص تعلیمی بورڈز کے طلباکے ٹیسٹ کے نتائج حیدر آباد سے بھی زیادہ مایوس کن رہے سکھر بورڈ کے 18.5 فیصد ، لاڑکانہ بورڈ کے 18 فیصد اور میرپورخاص تعلیمی بورڈز کے 20.8 فیصد طلبا این ای ڈی کا ٹیسٹ پاس کرسکے اور ٹیسٹ میں شریک سکھر بورڈ کے 81.5 فیصد طلبا ، لاڑکانہ کے 82 فیصد طلبا جبکہ میرپورخاص تعلیمی بورڈز کے 79.2 فیصد طلبا این ای ڈی یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ میں فیل ہوگئے۔
اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ سکھر بورڈ سے 556 طلبا ٹیسٹ میں شریک ہوئے اور صرف 103 طلبا ٹیسٹ پاس کرسکے اسی طرح لاڑکانہ بورڈ سے 656 طلبا ٹیسٹ میں شریک ہوئے اور 118 نے ٹیسٹ پاس کیا جبکہ میرپورخاص تعلیمی بورڈز سے کل 657 طلبہ ٹیسٹ میں شریک ہوئے اور 137 نے ٹیسٹ پاس کیا۔
سندھ کے مذکورہ تعلیمی بورڈز کے مقابلے میں انٹر بورڈ کراچی کے طلبا کے ٹیسٹ کے نتائج انتہائی بہتر ہیں کراچی بورڈ سے انٹر کرنے والے 5225 طلبا ٹیسٹ میں شریک ہوئے تھے 3670 نے ٹیسٹ پاس کیا کراچی بورڈ کے ٹیسٹ پاس کرنے والے طلبا کا تناسب 70 فیصد ہے۔
اسی طرح فیڈرل بورڈ کے 62.6فیصد، کیمبرج کے78 فیصد اورآٓغا خان تعلیمی بورڈ کے83.7 فیصد طلبا این ای ڈی یونیورسٹی کا ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب رہے تاہم متعلقہ تعلیمی بورڈز سے انٹرکرکے این ای ڈی یونیورسٹی کے ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے طلبا کی تعداد مختصر ہے۔
فیڈرل بورڈ کے کل 265 طلبہ ٹیسٹ میں شریک ہوئے اور 166 پاس ہوئے اسی طرح کیمبرج کے 552 طلبہ ٹیسٹ میں شریک اور 431 پاس ہوئے جبکہ آغان خان بورڈ کے 172 طلبہ ٹیسٹ میں شریک اور 144 پاس ہوئے۔
The post این ای ڈی کا داخلہ ٹیسٹ، نتائج نے میرٹ کی قلعی کھول دی appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2087777/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box