تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 1 October 2020

امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ مردم شماری اور ووٹرز رجسٹریشن کےلئے متحرک

رچمنڈ ہل کے علاقے میں خصوصی کیمپ لگایا گیا جہاں مستحق افراد میں اشیائے خوردو نوش ، ماسک ، گلووز ، ہینڈ سینی ٹائزرز تقسیم کئے گئے ۔یہ اشیاءاڑھائی سو سے زائد افراد میں تقسیم کی گئیں
تقریب میں کوینز بورو کی ڈسٹرکٹ اٹارنی میلنڈ کیٹز، سٹیٹ اسمبلی مین ڈیوڈ ویپنر، اسمبلی مین امیدوارجینیفر راج کمار اور کونسل ممبر ایڈرئین ایڈم کے نمائندے سمیت کمیونٹی ارکان کی بڑی تعدادمیں شرکت
APAG کی جانب سے مقامی کمیونٹیز کے ارکان میں مردم شماری اور ووٹ رجسٹریشن کے بارے میں آگاہی دی گئی اور مردم شماری کے آن لائن فارمز بھرنے میں مدد بھی کی گئی
رچمنڈ ہل جو کہ سکھ سمیت امیگرنٹ کمیونٹیز کا علاقہ ہے ، کی جانب سے امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ کی مستحق افراد میں اشیائے خوردو نوش و ضروریات تقسیم کرنے کے اقدام کو سراہا گیا
اسمبلی مین ڈیوڈ ویپنر کی جانب سے APAGکے علی رشید،ز امین غنی ، نوید جاوید، سحر خان ، منیب دانش، سارا پرویز ، سارہ خان اور سلطان رشید کی خدمات کے اعتراف کے طور پرسائٹیشن پیش کی گئیں
کمیونٹیز کو مردم شماری کی تاریخ میں توسیع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئیے،جنہوں نے مردم شماری میں حصہ نہیں لیا، وہ اس میںاپنا شمار کروائیں،تین نومبر کو ہونیوالے الیکشن بھی بہت اہم ہیں

نیویارک (اردورپورٹ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی سماجی و سیاسی طور پر متحرک تنظیم” امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ “( APAG)کی جانب سے پاکستانی سمیت امیگرنٹ کمیونٹیز کے زیادہ سے زیادہ مردم شماری میں شمار اور تین نومبر کو ہونیوالے امریکی صدارتی الیکشن سے پہلے زیادہ سے زیادہ ووٹرز رجسٹریشن کو یقینی بنانے کے لئے رچمنڈ ہل، کوینز میں ایک خصوصی پروگرام کیا گیا ۔
امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ جو کہ نیویارک میں کورونا وائرس وبا کے آغاز سے ہی مسلسل بلا امتیاز خدمات خلق اور مستحق نیویارکرز میں اشیائے خوردو نوش تقسیم کرنے کے سلسلے میں مصروف ہے ، کی جانب سے رچمنڈ ہل کے علاقے میں خصوصی کیمپ لگایا گیا جہاں مستحق افراد میں اشیائے خوردو نوش ، ماسک ، گلووز ، ہینڈ سینی ٹائزرز تقسیم کئے گئے ۔یہ اشیاءاڑھائی سو سے زائد افراد میں تقسیم کی گئیں ۔
تقریب میں کوینز بورو کی ڈسٹرکٹ اٹارنی میلنڈ کیٹز، سٹیٹ اسمبلی مین ڈیوڈ ویپنر، ڈیموکریٹ اسمبلی وومین پرائمری کی فاتح جینیفر راج کمار اور کونسل ممبر ایڈرئین ایڈم کے نمائندے سمیت مقامی کمیونٹی قائدین اورارکان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔
اسی موقع پر امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ کی جانب سے اشیاءخوردو نوش وصول کرنے والے اور مقامی کمیونٹیز کے ارکان جو کہ موقع پر بڑی تعداد میںجمع ہو گئے ، میں مردم شماری اور ووٹ رجسٹریشن کے بارے میں آگاہی دی گئی، رہنما ئی فراہم کی گئی اور مردم شماری کے آن لائن فارمز بھرنے میں مدد بھی کی گئی ۔
اس موقع پر سٹیٹ اسمبلی مین ڈیوڈ ویپنر کی جانب سے امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ کے پریذیڈنٹ علی رشید سمیت دیگر بورڈ ممبرز امین غنی ، نوید جاوید، سحر خان ، منیب دانش، سارا پرویز ، سارہ خان (کمیونٹی ڈائریکٹر) اور سلطان رشید کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا اور انہیں اسمبلی مین ویپنر کی جانب سے سائٹیشن پیش کی گئیں۔
رچمنڈ ہل جو کہ سکھ سمیت امیگرنٹ کمیونٹیز کا علاقہ ہے ، کی جانب سے امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ کی مستحق افراد میں اشیائے خوردو نوش و ضروریات تقسیم کرنے کے اقدام کو سراہا گیا ۔
جینیفر راج کمار جن کا حلقہ نیابت بھی رچمنڈ ہے ، کی جانب سے بھی علی رشید سمیت ان کی پوری ٹیم کا خصوصی شکرئیہ ادا کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہم سب کو ایک دوسرے کی مدد کرکے حالات کا مقابلہ کرنا ہے ۔
علی رشید نے کہا کہ امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ ، بلا امتیاز کمیونٹی کی خدمت کا اپنا مشن جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ہمیں زیادہ احساس ہونا چاہئیے کہ وسائل کی کیا اہمیت ہے۔ وسائل کا مردم شماری کے ذریعے اکٹھے کئے جانیوالے اعداد وشمار سے گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹیز کو مردم شماری کی تاریخ میں توسیع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئیے او ر اس امر کو یقینی بنانا چاہئیے کہ جنہوں نے مردم شماری میں حصہ نہیں لیا، وہ اس میںاپنا شمار کروائیں ۔ انہوں نے کہا کہ تین نومبر کو ہونیوالے الیکشن بھی بہت اہم ہیں ۔ان الیکشن سے پہلے جنہوں نے اپنا ووٹ رجسٹرڈ نہیں کروایا ، وہ ہر صورت میں ووٹ رجسٹر کروائیں ۔

APAG Census and Voters Registeration Drive



from اُردو نیوز https://ift.tt/2HPiYsR
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو