پشاور : خیبر پختونخوا حکومت کے مؤثر اقدامات کے باعث سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد صوبے کی معاشی بہتری میں اضافہ کررہی ہے، لاکھوں سیاح مختلف اضلاع میں قیام پذیرہیں۔
اس حوالے سے محکمہ سیاحت نے دستاویز جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کے پی کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی آمد میں بدستور اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق ملکی اور غیر ملکی سیاح سیر و تفریح کیلئے بڑی تعداد میں مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کارخ کررہے ہیں،13اگست سے اب تک کے پی میں26لاکھ81ہزار سیاح آئے۔
ترجمان محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ اس وقت7لاکھ 62ہزار سے زائد سیاح مختلف اضلاع میں قیام پذیر ہیں، سب سےزیادہ تعداد میں سیاح ایبٹ آباد میں آئے۔
محکمہ سیاحت کی دستاویز کے مطابق ایبٹ آباد میں17لاکھ18ہزار سے زائد سیاح آئے جبکہ سوات میں6لاکھ64ہزار سے زائد سیاح پہنچے، سیاحوں کی آمد میں ریکارڈ اضافے سے مقامی معیشت میں بہتر ی آرہی ہے۔
The post حکومت کے مؤثر اقدامات : کے پی میں سیاحوں کی آمد میں ریکارڈ اضافہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3n5OW41
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box