تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 1 October 2020

کراچی کے دیگر علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگائے جانے کا امکان

کراچی : ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران نے کراچی کے دیگر متاثرہ علاقوں میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز دی ہے، متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ کر آگاہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا سے متاثر مزید علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز دی گئی ہے، اس سلسلے میں شہر کے وسطی اور شرقی کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران نے متعلقہ ڈی سیز کو فہرست بھیج دی ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے ضلع وسطی کے چار علاقوں میں 46 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، خط میں نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ گلبرگ اور لیاقت آباد میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کی گئی ہے، جس میں گلشن اقبال، عسکری 4، یوسی 14 اور یوسی 6کے علاقے شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کی جانب سے بھیجے جانے والے خط میں جمشیدٹاؤن کی یوسی 7، 10میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز بھی کراچی کے علاقے منگھوپیر یوسی8میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا تھا۔

گذشتہ روز کورونا وبا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ چوبیسگھنٹوں کے دوران ملک بھر کے مجموعی کیسز میں سے نصف کراچی میں سامنے آئے ہیں۔

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی، صرف راشن کی دکان اور میڈیکل اسٹور کھولنے کی جازت ہوگی جبکہ ہوم ڈلیوریز پر بھی پابندی ہوگی، گھر سے صرف ایک شخص کو  اشیائے ضروریہ خریدنے کے لیے باہر آنے کی اجازت ہوگی۔

The post کراچی کے دیگر علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگائے جانے کا امکان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3nariU7
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو