گوگل نے حکومت اور نجی ٹیکنالوجی اداروں کے تعاون سے پاکستان میں کم عمر طلبہ کے لیے کمپیوٹر سائنس (سی ایس) کا آن لائن پروگرام متعارف کرادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوگل نے سی ایس فرسٹ پروگرام کا پاکستان میں آغاز کردیا ہے جس کے تحت تحت بچوں کو آرٹ، اسپورٹس اور گیم ڈیزائن جیسے شعبوں میں ابتدائی تربیت اور تعلیم دی جائے گی۔
اس حوالے سے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں کصوصی گفتگو کی اور اس پروگرام سے متعلق ناظرین کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔
امین الحق نے کہا کہ ہم گزشتہ کئی ماہ سے گوگل انتظامیہ سے رابطے میں تھے، جس کے بعد ہمیؐ کامیابی ملی، سی ایس فرسٹ پروگرام دراصل 9 سے 14سال تک کے بچوں کیلیے ہے، ہمارامقصد ہے کہ کھیل کھیل میں ہی بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ گوگل کے سی ایس پروگرام کو ملک میں متعارف کرانے کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن میں منعقد ہوئی، جس میں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب میں گوگل جنوبی ایشیا کے سربراہ فرحان ایس قریشی، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق، سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی شعیب احمد صدیقی سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب میں گوگل سی ایس فرسٹ پروگرام کو پاکستان میں متعارف کرانے کے لیے معاونت فراہم کرنے والے اداروں ٹیک ویلے پاکستان، ٹیلی کام فاؤنڈیشن اور ورچوئل یونیورسٹی کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
گوگل سی ایس فرسٹ پروگرام کو پاکستان میں چلانے کے لیے جہاں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی گوگل کا ساتھ دے گی، وہیں ٹیک ویلے پاکستان، ٹیلی کام فاؤنڈیشن اور ورچوئل یونیورسٹی بھی مذکورہ پروگرام میں معاونت فراہم کریں گے۔
سی ایس فرسٹ پروگرام کیا ہے؟
گوگل کا مذکورہ پروگرام پہلے ہی دنیا کے مختلف ممالک میں کامیابی سے چلایا جارہا ہے، سی ایس فرسٹ پروگرام گوگل کی جانب سے متعارف کرایا گیا عالمی پروگرام ہے۔
جس کے ذریعے پاکستان سے قبل متعدد ممالک میں بچوں کی ڈیجیٹل تربیت دی جا رہی تھی۔ اس پروگرام کے تحت بچوں کو آرٹ، اسپورٹس اور گیم ڈیزائن جیسے شعبوں میں ابتدائی تربیت اور تعلیم دی جاتی ہے۔
The post گوگل نے پاکستان میں کم عمر طلبہ کیلیے آن لائن پروگرام متعارف کرادیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34K6ICS
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box