تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 30 October 2020

بھکاری بچوں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کا بڑا فیصلہ

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھکاری بچوں کی بہبود کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں سے بھیگ منگوانے والے گینگز کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ بے سہارا بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے وسائل فراہم کریں گے اور بھیگ مانگنے والے بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنایا جائے گا۔

دریں اثنا، پنجاب حکومت نے آرگنائزیشن منیجنگ اکاموڈیشن رولز 2018 کی حتمی منظوری کابینہ سے لینے کا فیصلہ کر لیا ہے، عثمان بزدار نے رولز کے ایجنڈے کو پنجاب کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے اسٹاف کو الاؤنس دینے کا معاملہ بھی کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے، ڈائریکٹر ایڈمن کے خلاف شکایات کی انکوائری وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم سے کرائی جائے گی۔

عثمان بزدار نے اس سلسلے میں ہدایت کی ہے کہ شکایات کی 15 روز میں انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے، انھوں نے بچوں کی حوالگی سے متعلق عدلیہ کی معاونت کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں رہنے والے بچے ہمارے بچے ہیں، سابق حکومت کی نااہلی اور بد انتظامی سے ہر شعبہ تباہ ہوا، 12 برس چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس نہیں ہوا، بچوں کے حقوق کے تحفظ سے زیادہ اہم کام کوئی نہیں ہو سکتا۔

The post بھکاری بچوں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کا بڑا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mGswFQ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو