اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی دوسری لہرکا آغاز ہوگیا، وفاقی وزیر اسد عمر نے ایس او پیز پرعمل کے لیے شہریوں سے مدد مانگ لی اور شکایت درج کرانے کیلئے نمبر جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پراین سی او سی نے شہریوں سےمددلینے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا کی دوسری لہر اورایس او پیز کی خلاف وزری ملک میں جاری ہے ، ایس او پیز پرعمل کے لیے این سی اوسی شہریوں سے مدد لے گی۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ جہاں بھی ایس اوپیز کی خلاف ورزی دیکھیں فوری اطلاع دیں ، ماسک نہ پہننےاورسماجی فاصلہ برقرارنہ رکھنے پرتصویر کھینچ کر بھیجیں، 0335-3336262 پر خلاف ورزی کی تصویر اور مقام بھیجیں۔
With arrival of the 2nd wave & continued widescale violation of sop's, NCOC has decided to seek citizens help for sop compliance. Wherever you see violations taking place..Mask wearing in crowded places, social distancing.. Take a pic & send to 0335 3336262 alongwith location pic.twitter.com/Piry5hlEmp
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 31, 2020
دو روز قبل اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا 70روز بعد کورونا مثبت آنے کی سطح گزشتہ روز 3 فیصد سے زیادہ رہی ، این سی اوسی نے سماجی سرگرمیوں پر پابندیاں سخت کی ہیں، وبا کو پھیلنے سے روکنےکیلئے عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔
خیال رہے این سی اوسی نے گھر سے نکلتے وقت فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا تھا عوامی مقامات، رش والی جگہوں پرفیس ماسک لازمی پہنیں جبکہ سرکاری و نجی دفاتر میں ماسک لازمی پہننا ہو گا۔
The post این سی او سی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کی شکایت درج کرانے کیلئے نمبر جاری کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/383d4iZ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box