لندن: برطانیہ میں سڑک پر موجود 29 ٹن گاجر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا، صحافی کے سوال پر طالب علم نے گاجروں سے متعلق وضاحت پیش کردی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن میں قائم ‘گولڈ اسمتھ’ یونیورسٹی کے باہر سڑک پر 29 ٹن گاجر پڑے نظر آئے جسے مقامی صحافی جیورج گرین ووڈ نے سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا دیا۔
رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جیورج نے گاجروں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ کوئی بتا سکتا ہے اتنی بڑی مقدار میں گاجر نیورسٹی کیمپس کے اطراف سڑک پر کیوں موجود ہے؟
جس پر نیورسٹی طالب علم ریفیل نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری تعلیمی سرگرمی کا حصہ ہے اور گاجروں کو ایک ایگزی بیشن کے طور پر رکھا گیا ہے جسے بعد میں اٹھا لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ گاجر جانوروں کو کھلانے کے لیے فارم ہاؤسز کو فراہم کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ ایگزی بیشن کے لیے طالب علموں نے 29 ٹن ان گاجروں کا انتظام کیا جو انسانوں کے استعمال کے قابل نہیں رہے تھے اسی لیے یہ بعد میں جانوروں کو کھلائے جائیں گے۔
Does anyone know why a significant volume of carrots has just been dumped on Goldsmiths university campus? pic.twitter.com/oYj51IxHfp
— George Greenwood (@GeorgeGreenwood) September 30, 2020
It is an installation called ‘Grounding’ by the artist and MFA student Rafael Perez Evans. His work is part of Goldsmiths' MFA degree show. Rafael has arranged for the carrots to be removed at the end of the exhibition and donated to farm animals.https://t.co/EXzT9zZjws
— Goldsmiths (@GoldsmithsUoL) September 30, 2020
The post برطانیہ: سڑک پر گاجروں کے انبار لگ گئے، مگر کیسے؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3inswI7
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box