لاہور: صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 255 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 5 مریض انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان ہیلتھ کیئر پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 255 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پنجاب میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 1 لاکھ 4 ہزار 271 ہوگئی ہے۔
ترجمان کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس سے مزید 5 افراد انتقال کر گئے، صوبے میں مجموعی طور پر کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 2 ہزار 362 ہوگئی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 97 ہزار 456 ہوگئی ہے۔
پنجاب سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 33 ہزار 970 ہوچکی ہے، صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں 977 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید 17 افراد کے انتقال کے بعد وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 823 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 592 ہے جبکہ کرونا وائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 555 ہوگئی ہے۔
The post پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 255 نئے کیسز رپورٹ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/37X2Ro4
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box